۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسپتال

حوزہ/ غزہ پٹی کی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ادویات، طبی آلات اور ایندھن ختم ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو علی الصبح اعلان کیا کہ اسپتال بھر چکے ہیں اور زخمی اور بیمار زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا: طبی خدمات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور ادویات، طبی آلات اور ایندھن ختم ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی "شہاب" کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے: ہاسپٹل کی صورتحال بہت نازک ہے اور جلد ہی ایندھن ختم ہونے کی بنا پر پوری طرح طبی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہو جائیں گے اس لئے زخمیوں کی منتقلی کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ صیہونیوں نے اس علاقے کی بجلی کاٹ دی ہے اور تیل کے داخلے کو روک دیا ہے، اس وجہ سے صحت کا شعبہ شدید خطرے میں ہے کیوں کہ ہاسپٹل بغیر بجلی کے کا نہیں کر سکتے، اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں بشمول یورپی ہسپتال کو پانی سے محروم کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .